فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ زیر عتاب، معطلی شروع

ویب ڈیسک: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ سب سے پہلے طلبہ کو معطل کیا جانے لگا ہے اس کے بعد مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔
کولمبیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی نظر انداز کرتے ہوئے اسے کیمپ میں خیمے ڈالنے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں خیمے لگا کر پڑاؤ کرنے والے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق دو ہفتوں سے جاری مظاہرے یونیورسٹی کی پالیسی کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب طلبہ نے غزہ کے بے گھر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لگائے گئے خیمے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان طورخم بارڈر پیدل آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا