چڑیاگھر پشاور

چڑیاگھر پشاور میں انٹرٹینمنٹ زون کے قیام کا منصوبہ دو محکموں میں معلق

ویب ڈیسک :چڑیا گھر پشاور کی ڈویلپمنٹ اور انٹرٹینمنٹ زون کے قیام کا ترقیاتی منصوبہ تذبذب کا شکارہوگیا، چڑیا گھر محکمہ جنگلات و جنگی حیات کی ملکیت ہے جبکہ مذکورہ منصوبہ محکمہ سیاحت نے تجویز کیا ہے، محکمہ سیاحت نے چڑیا گھر کی سپردگی کی تجویز پیش کر دی ہے جبکہ دوسری صورت میں منصوبہ محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے کا آپشن بھی دیا ہے.
محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا ذرائع کے مطابق 50 کروڑ روپے کی لاگت سے چڑیا گھر پشاور کی ڈویلپمنٹ اور انٹرنیٹمنٹ زونز کے قیام کا ترقیاتی منصوبہ موجودہ ترقیاتی پروگرام میں تجویز کیا گیا ہے جس کیلئے ایک ہزار روپے رکھے گئے ہیں تاہم یہ چڑیا گھر محکمہ سیاحت کی ملکیت نہیں، چڑیا گھر کے قیام کا دو ارب روپے سے زائد کا ترقیاتی منصوبہ پہلے سے جاری ہے جو اب تک مکمل نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق محکمہ سیاحت نے مذکورہ 50کروڑ روپے کے منصبوے کیلئے دو حل تجویز کئے ہیں.
ایک حل یہ بتایا گیا ہے کہ چڑیا گھر محکمہ سیاحت کے سپرد کر دیا جائے اورمحکمہ سیاحت اس کی دیکھ بھال سمیت وہاں اس نئے منصوبے پر بھی کام شروع کردے یا پھر اس منصوبے کو ختم کر دیا جائے، دوسرا حل یہ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کو محکمہ جنگلات و جنگلی حیات منتقل کر دیا جائے اگر یہ منصوبہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے پاس ہی رکھا گیا تو این او سی درکار ہوگا، وہاں کا انتظام محکمہ جنگلی حیات دیکھے گا جبکہ آمدن کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم