ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے بطور وزیرخزانہ عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا، اسحاق ڈارکی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی۔
وزیر خزانہ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، کابینہ ارکان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا تھا۔ وزیراعظم نے مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ منطور کرلیا ہے۔
گزشتہ روز اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار 5 سال بعد خود ساختہ جلاوطنی کے بعد اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔