2036536 corona 1588049182 550 640x480 1

ملک میں کرونا سے301 اموات اور مصدقہ کیسز کی تعداد 14079 ہو گئی

ویب ڈسک : پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج بھی مزید کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 14 ہزار 79 جبکہ اموات 301 ہوگئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں 104، پنجاب 91، سندھ 85، بلوچستان 14، گلگت بلتستان 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں –

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، چند دن قبل عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا تھا کہ مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو جولائی کے وسط تک پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ ہو سکتی ہے۔ سنگاپور یونی ورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن نے پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا پر 8 جون تک 97 فی صد قابو پانے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ یکم ستمبر تک وبا پر 100 فی صد قابو پا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کا شوکار نوٹس جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 10 ہزار 545 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 751 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3233 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 104 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 91 اموات، سندھ میں 85 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں 4دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,640 ہو گئی، سندھ میں 4,956 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 1,984، اسلام آباد میں 261 ہو گئی، بلوچستان میں 853، گلگت بلتستان میں 320 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صرف 2 کیسز)، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 65 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 417 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔