یوکرین فضائی دفاعی نظام

یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کریں گے، جوبائیڈن

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد شہروں پر میزائل داغے جانے کے بعد امریکا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرے گا۔
بائیڈن نے یہ عہد گروپ آف سیون کے ہنگامی اجلاس سے قبل زیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں کیا تاکہ یوکرین کی حمایت اور روس کو ان حملوں کے لیے "جوابدہ” ٹھہرایا جائے۔
وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی روس پر مزید پابندیاں عائد کریں گے، روس کو اس کے جنگی جرائم اور مظالم کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے اور یوکرین کو سیکورٹی، اقتصادی اور انسانی امداد فراہم کریں گے۔
گزشتہ روز یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر مختلف شہروں میں روسی راکٹ حملوں میں جس 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ یوکرین کے حکام نے کہا کہ روس نے 10 شہروں پر 84 میزائل داغے جن میں سے 56 کو فضائی دفاع سے ناکارہ بنا دیا۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں فوجی کمانڈ اور مواصلاتی سہولیات اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن یوکرین نے ماسکو پر شہری علاقوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔

مزید پڑھیں:  موبائل فون کی قیمتوں میں کمی، درآمدات میں 121 فیصد اضافہ