پشاور میں ہیروئن کی بڑی فیکٹری

پشاور میں ہیروئن کی بڑی فیکٹری سیل دو ملزمان گرفتار

پشاور: صدر ڈویژن کے تھانہ رحمان بابا پولیس کی اہم کاروائی،رہائشی علاقہ میں زیر تعمیر مکان میں قائم ہیروئن فیکٹری سیل.

فیکٹری میں ہیروئن تیار کرنے کے بعد پشاور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کی جاتی تھیں،کاروائی کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث دو ملزمان گرفتار،گھناونے فعل میں ملوث گروہ کا سرغنہ افغان شہری ہے.

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد پر کشیدگی، سخت گولہ باری تیسرے روز بھی جاری

فیکٹری سے 8 کلو گرام تیار ہیروئن برآمد جس کو پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا، فیکٹری سے 5 کلو گرام کیمیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، اسی طرح منشیات تیار کرنے میں استعمال ہونے والی مشینری، خام میٹریل، ڈیجیٹل سکیلز بھی برآمد کی گئی ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندہی کی ہے.

مزید پڑھیں:  پرائمری سکول ٹیچرز کا اپ گریڈیشن فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ