الیکشن مہم ختم،16امیدوارمدمقابل،تمام پولنگ سٹیشن حساس قرار

الیکشن مہم ختم،16امیدوارمدمقابل،تمام پولنگ سٹیشن حساس قرار

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی تین خالی نشستوں پرکل اتوار کے روز ہونیوالے الیکشن کیلئے قائم تمام پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے تینوں حلقہ جات میں مجموعی طور پر16امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہونے جارہا ہے جس کیلئے جاری الیکشن مہم گذشتہ شب ختم ہوگئی ہے این اے ون پشاور پر8امیدوار، این اے22مردان پر4امیدواروں اور این اے24چارسدہ پر بھی4امیدواروں کا مقابلہ ہوگا مجموعی طور پر14لاکھ 50ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے.
جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 8لاکھ 8ہزار سے زائد اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 42ہزار ہے صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر بغیر کسی وقفہ کے شام 5بجے تک جاری رہے گی تاہم پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنیکی اجازت ہوگی ووٹنگ کیلئے مجموعی طور پر 979پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں .
جس میں مردوں کیلئے429اور خواتین کیلئے 351 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیںجبکہ 199پولنگ سٹیشنوں پرمردوخواتین کیلئے مشترکہ انتظام کیاگیاہے745پولنگ سٹیشن انتہائی حساس اور234 حساس قرار دئیے گئے پولنگ سٹیشنوں پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکار بھی تعینات رہیں گے انتخابی مواد بشمول بیلٹ پیپرز پریزائیڈنگ افسران کو آج ہفتہ کے دن حوالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا