دوآبہ ،مختلف کارروائیوں میں ایک اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

ویب ڈیسک :دوآبہ پولیس نے دوہرے قتل کیس میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو گرفتار کر لیا ۔خطرناک اشتہاری اپنی پھوپھی اور مخالف فریق کے قتل میں مطلوب تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری محمد یعقوب اپنے پھوپھی زاد کے اقدام قتل میں بھی ملوث تھا۔اشتہاری مجرم نامعلوم مقام پرروپوش ہوا تھا جس کو آج خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا گیا ۔اشتہاری مجرم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
دوآبہ پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ منشیات فروش فیض اللہ مخصوص گاہک کو چرس اور دیگر منشیات کی سپلائی میں ملوث ہے ۔اس حوالے سے ڈی پی او ہنگو کا کہنا تھا کہ ہنگو پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رہے گا۔سماج دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لئے ہیومن انٹیلیجنس کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  قبائلی اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے جرگے بلا رہے ہیں، گنڈاپور