اسلام آباد : ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد14ہزار885ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں پانچ ہزار827، سندھ میں5ہزار291، خیبرپختونخوا میں دو ہزار160، بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں330، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297اور آزاد کشمیر میں 65افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے اب تک3ہزار425مریض صحت یاب جبکہ جاں بحق افرادکی تعداد327 ہوگئی ہے
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 133 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 3425 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 129 کی حالت تشویش ناک ہے۔
کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 26 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 114 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 100 اموات، سندھ میں 92 اموات، بلوچستان میں 14، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 اموات ہوئیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 530 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 1 لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔