مالی بحران اکائونٹ میں فنڈز

مالی بحران،بلدیاتی اداروں کی حکومتی اکائونٹ میں فنڈز دینے سے معذرت

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت کیلئے مالی مشکلات میں اضافہ ہوگیا محکمہ بلدیات کے خود مختار اداروں نے اپنے فنڈز اکائونٹ ون میں منتقل کرنے سے معذرت کرلی ہے اور اپنے مالی مسائل کے باعث فنڈز کی منتقلی کو ناممکن قرار دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت سٹیٹ بینک کو اپنے اکائونٹ میں رقم کی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے محکمہ بلدیات کے خود مختار اداروں کے فنڈز پر تکیہ کئے ہوئے تھی اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ 15سے 18ارب روپے تک پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، شہری ترقیاتی اتھارٹیز، سینی ٹیشن کمپنیاں اور ٹی ایم ایز صوبائی حکومت کے اکائونٹ میںمنتقل کردیں گی تاہم ان بلدیاتی اداروں نے فنڈز کی منتقلی سے معذرت کرلی ہے ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ان کے پاس اپنے اخراجات پورے کرنے کیلئے فنڈز نہیں ہیں ایسے میں صوبائی حکومت کو فنڈز کی منتقلی انتہائی مشکل ہے اسی طرح اگر وہ صوبائی حکومت کو فنڈز فراہم کربھی دیں تو اس کے بعد ان فنڈز کی واپسی کا بھی کوئی امکان نہیں ہے جس کے باعث اب بلدیاتی ادارے اپنے فنڈز فراہم نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں:  کیپٹل میٹروپولیٹن کا مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی ادائیگی مشکل