سینی ٹیشن کمپنی انتظامی

سینی ٹیشن کمپنی انتظامی مسائل سیاست کی زد میں آگئے

ویب ڈیسک :سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے معاملات سیاست کی زد میں آگئے ملازمین یونین ، کمپنی انتظامیہ اور اپوزیشن رہنمائوں کے بیانات نے انتظامی مسائل کو سیاسی مسائل میں تبدیل کردیا جبکہ اپنی بات کو سچ ثابت کرنے کیلئے الزامات اور جھوٹ کا سہارا بھی لے لیا گیا ۔
سینی ٹیشن کمپنی پشاور کی جانب سے مالی مسائل کے پیش نظر ملازمین کو سرپلس پول یا پھر انہیں دیگر ٹی ایم ایز میں منتقل کرنے کی تجویز پر ملازمین نے انتظامیہ کیخلاف محاذ کھول دیا اور انتظامیہ کی بڑی بڑی تنخواہوں سمیت مراعات اور گاڑیوں پر تنقید کردی پشاور کی سیاسی جماعتوں نے جنگ پر اپنے ہاتھ سینک لئے یونین کی جانب سے انتظامیہ کے فیصلوں کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے
جبکہ انتظامیہ کمپنیز ایکٹ سمیت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت اپنا کام جاری رکھنے کی پابند ہے پشاور میں بلدیاتی نمائندے اپوزیشن کے آنے کے بعد سینی ٹیشن کمپنی مسلسل سیاسی طور پر نشانہ پر آگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی نے میئر پشاور کیلئے امیدوار کو بورڈ چیئرمین بناکر اپوزیشن کا کام مزید آسان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں بہتری کےلئے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری قرار