پشاور میں 4وارداتوں

پشاور میں راہزن سرگرم،4وارداتوں میں شہری لٹ گئے

ویب ڈیسک :پشاور میں راہزنی کی4 وارداتوں کے دوران 2موٹرسائیکلوں سمیت شہریوں سے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی ہے ۔واقعات کے مطابق تھانہ رحمان باباکورپورٹ درج کراتے ہوئے عثمان سکنہ رشید گڑھی نے بتایا کہ وہ ڈبگری گارڈن سے اپنے گھر جارہا تھا اس دوران گڑھی عطاء محمد میں مسلح راہزن نے موبائل فون اور 14ہزارنقدی چھین لی۔
مدعی نے بتایا کہ ملزم عرفان عرف سوراس واردات میں ملوث ہے جو فرار ہوگیا ۔ادھر شاہ پور میں محمد عاشق سکنہ گلوزئی نے پولیس کو بتایا کہ اسدآباد نزد جبہ مل دونامعلوم موٹرسائیکل سوار راہزنوں نے اسے اسلحہ کی نوک پرروکا اوراسے اتارکر موٹرسائیکل چھین لی ۔اسی طرح لعل زادہ سکنہ شاہین مسلم ٹائون موٹرسائیکل ہنڈا 125پر جارہا تھا کہ تھانہ پشتہ خرہ کی حدود رنگ روڈ پر 2نامعلوم راہزنوں نے اسے روک کر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مدعی قاضی کفایت شاہ سکنہ اکبرپورہ نے بتایا کہ 22اکتوبر کووہ حاجی کیمپ نزد بی آرٹی اسٹیشن موجودتھا جہاں دونامعلوم افراد نے آکر اس سے موبائل فون اور9ہزار نقدی زبردستی لے گئے ۔ پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مردان روڈ پر فائرنگ، خواجہ سراء گل پانڑا شدید زخمی