قبل از وقت ریٹائرمنٹ

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے ہسپتالوں میں میڈیکل بورڈ پر پابندی

ویب ڈیسک :محکمہ صحت خیبر پختونخوانے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی پیشگی اجازت کے بغیر سرکاری ملازمین کیلئے سٹینڈنگ میڈیکل بورڈکے قیام پر پابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈی ایچ کیوہسپتالوں کومراسلہ جاری کردیاگیا ہے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر کے پوسٹوں کی سکرونٹی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں سکرونٹی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں
جو میڈیکل گرائونڈ پر ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کے کیسوں کاجائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات کے ساتھ رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا کو ارسال کریں گے جہاں سے متعلقہ سفارشات پر صوبہ میں سرکاری ملازمین کی تقرری،پروموشن اورتبادلوں سے متعلق رولز 1989 کے تحت مزید کارروائی کریں گے مراسلہ میںمزید ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی گورنمنٹ ہسپتال ڈی جی ہیلتھ سروسز کی اجازت کے بغیر سٹینڈنگ میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کااختیارنہیں رکھتاہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم