ایم پی اے فیصل زمان

ایم پی اے فیصل زمان کافرار،7ماہ بعدبھی معمہ حل نہ ہوسکا

ویب ڈیسک :پی ٹی آئی کے دو رہنمائوں کے قتل الزام میں ملوث ایم پی اے فیصل زمان فرار ہونے کے سات ماہ کے بعد بھی پولیس کی پکڑ میں نہیں آسکا ہے ذرائع کے مطابق ایم پی اے بیرون ملک فرار ہوگیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے واضح رہے کہ ضلع ہری پور سے منتخب مفرور ایم پی اے فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ئوںطاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام عائد کیا گیاہے پولیس نے انہیں اس دوہرے قتل کیس میں گرفتار کیا تھاجس کے بعدسپیکر صوبائی اسمبلی نے رواں برس 9مارچ کوفیصل زمان کے اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے
جس کے بعد جیل منتقل کرنے کی بجائے 42 دنوں تک انہیں ایم پی اے ہاسٹل میں رہائش کی اجازت دی گئی تھی اور ایم پی اے ہاسٹل پشاور کو ان کیلئے سب جیل قرار دیا گیا تھا21اپریل کو ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہوا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیںذرائع نے بتایا کہ ایم پی اے فیصل زمان کی درخواست ضمانت کو انسداددہشت گردی عدالت اورہائی کورٹ کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا جبکہ ان کیخلاف ٹرائل بھی انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں مکمل کردیا گیاہے
عدالت نے ایم پی اے کی نقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کی تھی لیکن ایم پی اے اس کے باوجود مفرورہیں یادرہے کہ ایم پی اے ہاسٹل سے فرار کے بعد صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو میں وضاحت دی تھی کہ ایم پی اے فیصل زمان کو دوہرے قتل کے مقدمے میںگرفتار کیاگیا تھا اور انہیں پروڈکشن آرڈرپر اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پشاور لایا گیا
تھاپولیس نے ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دے کر ملزم کو رکھا تھا اس سے قبل کہ انہیں واپس ایبٹ آباد جیل منتقل کردیا جاتا وہ ہاسٹل سے فرار ہوگیا انہوں نے بتایا تھا کہ ملزم کے پاکستان سے فرار ہونے سے بچنے کیلئے ایف آئی اے کو الرٹ کر دیاگیا ہے اوران کی گرفتاری کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے لیکن اس کمیٹی کے بننے کے سات مہینے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور مرنے والے افراد کے ورثاء کو انصاف نہیں مل سکا ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان