سینی ٹیشن کمپنیوں کیخلاف

لوکل گورنمنٹ آفیسرز بھی سینی ٹیشن کمپنیوں کیخلاف میدان میں آگئے

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کی سینی ٹیشن کمپنیوں کیخلاف لوکل گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی، ٹی ایم ایز کے اثاثوں کے تحفظ اور ملازمین کیلئے آفیسرز نے ہر حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے سینی ٹیشن کمپنیوں میں ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ کی بھی مذمت کی ہے، خیرپختونخوا لوکل گورنمنٹ آفیسرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کے افسروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل چیئرمین پیر اعظم شاہ، صوبائی چیئرمین نثار خان، جنرل سیکرٹری میاں شفیق الرحمن اور پشاور ڈویژن کے چیئرمین اورنگزیب خان نے شرکت کی، اجلاس میں افسروں و ملازمین کے مسائل پر سیر حاصل بحث کے بعد اعادہ کیا کہ اپنے اثاثوں کے تحفظ و بقاء کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے، مردان کی طرح پورے صوبے میں ڈویژنل سطح پر جنرل باڈی میٹنگز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان