آئی ایم ایف کارویہ درست نہیں،دوست ملک سے جلد3 ارب ڈالر مل جائینگے،ڈار

ویب ڈسیک :وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کی حالت بہتر ہوجائے گی، دو ہفتے کے اندر ایک دوست ملک سے3ارب ڈالر مل جائیں گے، مجھے پتا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ پلان کو کیسے مکمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ دو ہفتے کے اندر ایک دوست ملک سے3ارب ڈالر مل جائیں گے،آئندہ دو ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کی حالت بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پلان کو کیسے مکمل کیا جاتا ہے، اس وقت آئی ایم ایف کا ہمارے ساتھ رویہ درست نہیں، اگر آئی ایم ایف سے 500 ملین ڈالر کی قسط نہ ملی تو متبادل پلان تیار کررکھا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مفتاح اسماعیل کے ملک کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ سے متعلق بیان پر انہوں نے کہا کہ ان کے 6 ماہ کی کارکردگی پر ان سے سوال ہونا چاہیے۔ انہوں نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کس سطح پر پہنچا دیئے ہیں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ اس معاملے میں میں ان کو اہمیت نہیں دیتا پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر معاشی مسائل پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا