قبائلی ترقیاتی فنڈز

قبائلی ترقیاتی فنڈز،وفاق نے ساڑھے 5اور صوبہ نے8ارب خرچ کر دئیے

ویب ڈیسک : قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق سے خیبر پختونخوا کو اب تک صرف 5ارب 50کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا حکومت اب تک قبائلی اضلاع میں 8ارب سے زائد کے ترقیاتی فنڈز استعمال کرچکی ہے قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 55ارب روپے ہے جس کا اب تک صرف 10فیصد ہی جاری کیا جا سکا ہے مالی سال 2022-23کیلئے وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 55ارب روپے مختص کیا ہے جس میں اب تک کم سے کم 25ارب روپے صوبائی حکومت کو جاری کئے جانے چاہئے تھے تاہم محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق اب تک صرف اور صرف 5ارب 50کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں
صوبائی حکومت کو مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی پہلی قسط میں 5ارب روپے جاری کئے گئے جبکہ دوسری قسط میں صرف 50کروڑ روپے جاری کئے ہیں مجموعی طور پر 5ارب 50کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں جو مختص ترقیاتی پروگرام کا صرف 10فیصد بنتا ہے دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود قبائلی اضلاع میں اب تک 8ارب روپے استعمال کرلئے ہیں تاہم صوبے کے ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے اور وفاق سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قبائل میں ترقیاتی منصوبے کھٹائی کا شکار ہوگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ،حافظ نعیم