مٹہ جائیداد تنازعہ

مٹہ،پولیس اہلکار نے جائیداد تنازعہ پر رشتہ دار کو قتل کردیا

ویب ڈیسک : مٹہ ارکوٹ میں پولیس اہلکار نے جائیداد تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے رشتہ دار کو قتل کر دیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کی وجہ قتل جائیداد تنازعہ بتائی جاتی ہے مقتول مٹہ بار اور ہائی کورٹ بار کا ممبر تھا ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز مٹہ ارکوٹ میں اے ایس آئی حمزہ ولد عبدالودود نے اپنے گھر میں اپنے رشتہ دار عبدالرحمان خان ایڈوکیٹ ولد حکیم بہادر خان کو جائیداد کی تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم امیر حمزہ خان اور اس کے سسر نصر اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ جائیداد کی تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ یاد رہے کی مقتول عبدالرحمان ایڈوکیٹ مٹہ بار ایسوسی ایشن اور ہائی کورٹ بار کا ممبر تھا ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک