مٹہ میں جائیداد تنازعہ پروکیل2 بیٹوں سمیت قتل

مٹہ میں جائیداد تنازعہ پروکیل2 بیٹوں سمیت قتل

ویب ڈیسک : تحصیل مٹہ میں وکیل کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیاگیا۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ باغ ڈھیری میں اکرام علی خان ایڈوکیٹ ولد محمداکبرخان اور ان کے دو بیٹوں امیر بہاد رخان اور عبداللہ خان پر جائیداد تنازعہ پر رشتہ دار امین خان اور بلال ساکن باغ ڈھیری نے فائرنگ کردی۔ والد اور ایک بیٹا موقع پر دوسرا بیٹا خوزہ خیلہ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین اور قاتل آپس میںچچا زاد بتائے جاتے ہیں۔ کالاکوٹ تھانہ کی پولیس قاتل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار