عمران خان کےپاس سیاسی آپشنز

عمران خان کےپاس سیاسی آپشنزختم ہوچکے ہیں،سینیٹر شیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھونس دہمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے پاس سیاسی آپشنز ہی ختم ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں نا ہی ڈائلاگ پر۔ انہوں نے عمران خان کو تقنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کے بجائے فسطاعیت کی سیاست کرے گے تو انجام یہی ہوگا۔ عمران خان کی دھونس دہمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے اس بند گلی سے ان کو پارلیمان ہی نکالے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم

شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آگئے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان بھی عمران خان کے فیصلے سے نا خوش ہیں اسکا مطلب ہے اسیمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ ان صاحبان سے مختلف نہیں۔ عمران خان کو کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نا کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے۔
وفاقی وزیرشیری رحمان نے مزید کہا کہ بیرونی سازش کا بیانیہ بےنقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں، ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دباو میں آکر ان کے مطالبے تسلیم کرلیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے