اسلام آباد کی یونین کونسلز

اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کی منظوری،بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کاخدشہ

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد میں اضافے کی سمری کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے کابینہ کی جانب سے اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد101 سے بڑھا کر 125 کی منظوری دے دی گئی۔سمری منظور ہونے کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات تاخیر کاشکار ہوسکتے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا کہ آبادی میں اضافے کے پیش نظر اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے، اسلام آباد میں 2017 کی مرد شماری کی بنیاد پر 101 یونین کونسلز قائم کی گئی تھیں۔
سمری میں کہا گیا کہ موجودہ آبادی کے تناسب سے اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد 125 ہونی چاہئے۔ کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرتے ہوئے اسلام آباد یونین کونسلز کی تعداد101 سے بڑھا کر 125 کردی۔
واضح رہے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہونے ہیں، کابینہ سے سمری منظور ہونے پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر نہیں ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی