سپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد

پنجاب اسمبلی بچانے کی آخری کوشش،وزیراعلیٰ ،سپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتمادجمع

ویب ڈیسک :ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے آخری کوشش کے طورپر وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے جس سے پنجاب اورملکی سیاست میں نئی ہلچل گئی ہے ۔پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلٰی پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر 150 ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جمع کروائی۔
تحریک عدم اعتماد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں لہٰذا وہ اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔دوسری طرف گورنر پنجاب نے اسمبلی اجلاس بدھ کو طلب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 (7) کے تحت میں بدھ 21 دسمبر کو سہ پہر 4 بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرتا ہوں جس میں وزیراعلٰی اعتماد کا ووٹ لیں۔حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد میں بہت کم عددی فرق ہے
بطور گورنر اس بات پر متفق ہوں کہ وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔حکم نامہ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر کافی دنوں سے یہ بات گردش کر رہی ہے کہ وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی اپنے پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین اور اپنی پارٹی کے اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی