قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے

قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے 3سال تک محدودکرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک : قبائلی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو صرف 3سال تک محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ایسے ترقیاتی منصوبے تجویز کریں جو زیادہ سے زیادہ تین سال میں مکمل کئے جاسکیں ۔ محکمہ ترقی و منصوبہ بندی خیبر پختو نخوا ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبے کئی برس تک جاری رہنے کی وجہ سے اس کے تخمینہ لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور منصوبے کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے وسائل کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضم اضلاع میں ایسے ترقیاتی منصوبے تجویز کئے جائیں جو زیادہ سے زیادہ تین سال میں مکمل ہو جائیں ۔
ذرائع کے مطابق انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کی جانب سے نہ ملنے والے ترقیاتی فنڈز کو بجٹ میں شامل تو کیا جاتا ہے تاہم اس کو مدنظر نہ رکھا جائے اور صرف اس مجوزہ رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ تجویز کیا جائے جو میسر ہے
اسی طرح پراجیکٹ کی مدت کو کم کیا جائے یا پھر اس پر کام اس نوعیت سے کیا جائے کہ وہ تین سال میں ہی مکمل ہوجائے قبائلی اضلاع میں سکول اور کالجز کی نئی عمارتوں کی تعمیر سمیت کئی بڑے منصوبے تجویز نہ کئے جائیں اور اس نوعیت کی سروس ڈیلیوری کرائے کی عمارت میں جاری رکھی جائے ذرائع کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ اور بڑی لاگت کے منصوبے ترقیاتی منصوبوں کو پروگرام سے نکال لیا جائے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ،بیٹا زخمی