پشاور 4نئے انڈسٹریل پارک

پشاور سمیت 4نئے انڈسٹریل پارک کے قیام کی باقاعدہ منظوری

ویب ڈیسک : سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے پشاور انڈسٹریل پارک کے ماسٹر پلان کی منظوری سمیت چار نئے انڈسٹریل پارک کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے اور ایس آئی ڈی بی انتظامیہ کو ہدایات دی ہیں کہ پشاور انڈسٹریل پارک کے پلاٹس کو فوری طور پہ مشتہر کیا جائے صنعت کاری میں اوور سیز کے صنعت کاروں کو بھی ترجیحی بنیادوں پہ موقع دیا جائے اور ترتیب دی گئی لسٹ کے مطابق زراعت ، سرجیکل’ سپورٹس ،قالین سازی ‘ سولر پینل’ موبائل فون ‘آٹو موبائل اور سائیکل سے متعلق انڈسٹری یونٹ لگانے والوں کو پلاٹ الاٹمنٹ میں ترجیح دی جائے اس امر کا فیصلہ ایس آئی ڈی بورڈ کے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے
جس کی صدارت وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت عبدالکریم تور ڈھیر نے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ایس آئی ڈی بی انتظامیہ پہ زور دیا گیا کہ سمال انڈسٹریل پارک پشاور اور سمال انڈسٹریل پارک بنوں کے قیام کیلئے بھی موٹر وے ، سی پیک روٹ سے منسلک کا شو پل کے مقام پہ 1250 کنال اراضی کے حصول کو بھی جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔
علاہ ازیں بورڈ نے ضم شدہ علاقے کرم اپر اور لوئر میں بھی انڈسٹریل پارک قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ یہاں پہ بھی صنعت کاری ہو لوگوں کو مقامی سطح پہ روزگار مل سکے یہ پسماندہ علاقے بھی ترقیافتہ علاقوں کے برابر آسکیں اور یہاں کے لوگوں کی محرومی ختم ہو سکے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے اس موقع پہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ60سال کے بعد پشاور میں دوسری صنعتی بستی قائم کی جا رہی ہے جو ایک انقلابی قدم ہے اس اقدام سے صوبے میں مزید صنعتی یونٹ قائم ہونگے اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا

مزید پڑھیں:  مقبوضہ جموں وکشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں، دفتر خارجہ