عمران خان نے عام انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کر دی

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کر دی۔انہوں نے زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو موقع نہیں دوں گا اقتدار کے لیے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے۔ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ساتھ دیا۔عدالت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ جب مرضی اعتماد کا ووٹ لیں۔ پیر کو قومی اسمبلی اراکین استعفوں کی تصدیق کے لیے جائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں آنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،اقتدار کی خاطر عوام کو ٹھیس نہیں پہنچنے دوں گا، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنرل ر باجوہ نے زرداری اور مراد علی شاہ سے ڈیل کررکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آخری ایک سال میں پتا چلا کہ جنرل باجوہ احتساب چاہتے ہی نہیں۔ وہ سمجھتے رہے کہ پی ٹی آئی کا عروج کم ہوگا لیکن ہوا نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی صحیح آرمی چیف ہوتا تو ہم ملک میں صفائی کردیتے انہوں نے کہا توشہ خانہ ، آڈیو ویڈیوز سے عمران خان یا پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان کے مطابق ایک سروے کروایا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو آڈیو ویڈیوز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔عمران خان نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ دس روز بعد میری ٹانگ کا دوبارہ ایکسرے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں سلنڈر دھماکا: ایک شخص جاں بحق، 6زخمی