پشاور ‘ فائرنگ واقعات میں10سالہ بچے سمیت 2جاں بحق

ویب ڈیسک : پشاورسر بند کے علاقہ سنگو بالا میں نامعلوم مسلح افراد نے بکری کیلئے گھاس کاٹ کرلانے والے10سالہ بچے کو فائر نگ کر کے قتل کر دیاجبکہ متنی میں بھی شہری کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے ۔ سربند پولیس کے مطابق گزشتہ روز مد عی خالد سکنہ سنگو بالا نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے بتایا کہ اس کا بیٹا ابو بکر نے اپنے گھر میں بکری پال رکھی تھی جس کیلئے وہ گھرکے سا منے کھیتو ں سے گھا س لا نے کیلئے گیاہواتھا جہاں پر گھا س کاٹ کروہ واپس گھر کی طر ف آرہا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ نامعلوم افراد ارتکاب جر م کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔
مد عی کاکہنا ہے کہ ان کا کسی کے سا تھ کو ئی ذا تی دشمنی نہیں ہے تاہم پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔ ادھر مد عی محمد جمیل ولد بد یع الزما ن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھا ئی منیر خان اپنے نو اسو ں کو سکول وین میں بیٹھا کر واپس گھر کی طر ف آرہا تھا اس دوران دو نامعلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوار و ں نے گلشن آباد میں ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  کرم، چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کے 3 افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے