تاریخی گورگٹھڑی پارک

تاریخی گورگٹھڑی پارک میں باولے کتوں کا راج

ویب ڈیسک : تحصیل گورگٹھڑی کے رہائشیوں نے اپیل کی ہے کہ تحصیل گورگٹھڑی پارک کو آوارہ اور بائولے کتوں سے پاک کیا جائے، اہلیان علاقہ کے مطابق پشاور شہر کے گنجان آباد علاقہ تحصیل پارک میں جہاں اردگرد کے علاقوں سے روزانہ بڑی تعداد میں مرد و خواتین اور بچے چہل قدمی اور کھیلنے کیلئے آتے ہیں کافی عرصہ سے آوارہ اور بائولے کتوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں
جو اب تک کئی مرتبہ وہاں پر موجود سرکاری عملہ سمیت کئی شہریوں کو کاٹ چکے ہیں، ان آوارہ کتوں کی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہو چکا ہے، متعدد بار متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو شکایات بھی کی مگر شنوائی نہ ہوئی ، شہریوں نے میئر پشاور سے اپیل کی ہے کہ وہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کا قبلہ درست کریں اور پارک کو کتوں سے خالی کرایا جائے۔

مزید پڑھیں:  اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہی نظر آرہے ہیں ،عطا تارڑ