پشاورمیں گیس بحران

پشاورمیں گیس بحران سنگین،سی این جی گاڑیاں رک گئیں

ویب ڈیسک : ضلع پشاور میں سوئی گیس اور سی این جی کے بحران کے نتیجے میں گھروں اور تجارتی مراکز پر مشکلات کے بعد گاڑیوں کے پہیہ جام کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے اس وقت تمام شعبوں کیلئے گیس کی سپلائی میں قلت کا سامنا ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہے پشاور شہر میں دسمبر کے آغاز سے ہی گھریلو اور کمرشل صارفین کیلئے گیس کا بحران شدید ہوا ہے سوئی گیس کی بندش کی وجہ سے گھروں پر چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور چھوٹے صنعتی یونٹس میں شفٹ کم کردئیے گئے ہیں
سی این جی سے چلنے والی ٹرانسپورٹ سروس بھی شہر میں معطل ہونے کے قریب پہنچ گئی ہے اس وقت محکمہ گیس کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس دستیاب نہیں ہوتی اور شہری شدید مشکلات سے گزر رہے ہیں گیس کی بندش سے بازاروں میں ہوٹلز اور نانبائیوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے جبکہ سی این جی سٹیشنوں پر گیس کے بحران سے ٹرانسپورٹ کم ہوگیا ہے ایندھن کے بحران کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سے شام تک تمام سی این جی سٹیشنوں پر گیس کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں رکشا اور ٹیکسی گاڑیوں کے علاوہ فلائنگ کوچ اور گیس پر چلنے والی بڑی گاڑیاں بھی اس صورتحال سے متاثر ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  روف حسن کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت ملتوی