پشاورمیں ہفتہ کوبینکوں کاناغہ، پیر کو بھی لین دین نہیں ہوگا

ویب ڈیسک :مالی حسابات کی جانچ پڑتال اور چھٹیوں کے سلسلے میں پیرکے روزپشاورمیں تمام بینک بند رہیں گے جبکہ ہفتہ کے روز بھی بینکوں میں لین دین نہیں ہواہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل ہوگی اور ہفتہ سے لیکر پیر کے روز تک بینکوں میں کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا۔
اس تناظرمیں گزشتہ روز تمام بینک صارفین کیلئے بند رہے اور صارفین کو پیسے دئیے گئے اور نہ ہی کھاتوں میں رقوم کو جمع کرایاگیا۔ بعض بینکوں میں اے ٹی ایم بھی بندتھی جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔ آج اتوار کے روز بھی بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوگی اور کل پیر کے روز بھی بینکوں میں لین دین نہیں کیا جائیگا۔ منگل کے روز سے تمام بینکوں کی طرح پشاور میں بھی بینک معمول کے مطابق مالی امور کیلئے کھل جائیں گے اورمالی لین دین بحال ہوگا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے