حلقہ بندیوں کاتنازعہ،ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

حلقہ بندیوں کاتنازعہ،ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

ویب ڈیسک :ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کے بغیر کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں میڈیا سے اطلاع ملی کہ بلدیاتی الیکشن 16 جنوری کو ہورہے ہیں۔آج ہمارا رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔خالد مقبول نے کہا کہ الیکشن غیر جانب دار اور شفاف ہوں تو ہم ضرور تیار ہیں مگر سندھ کے اندر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ متنازع ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو پھر سڑکوں پر آئیں گے اور احتجاج کری گے، یہ کارکنان کو فیصلہ کرنا ہے کہ الیکشن میں حکومت میں رہ کر لڑنا ہے یا حکومت سے باہر ہو کر،وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 24 گھنٹے میں بتائیں کہ جو آپ نے ذمہ داری لی تھی اس پر قائم ہیں یا نہیں؟ تا کہ ہم اپنا کوئی فیصلہ کرسکیں۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایک سے دو دن میں جنرل ورکر اجلاس بلوائیں گے جس میں فیصلہ ہوگا۔دوسری طرف وفاقی حکومت نے اتحاد ختم کرنے کی دھمکی کے بعدمسلم لیگ ن کے رہنما نے وفاقی وزیر امین الحق سے جبکہ وفاقی نمائندوں نے آصف زرداری سے رابطہ کیا اور معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے گفتگو کی۔ایم کیو ایم کی دھمکی کے وفاقی حکومت سرگرم ہوگئی جبکہ ایم کیو ایم اور پی پی میں اختلافات ختم کرانے کیلیے مشترکہ دوست سامنے آگئے ہیں

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا