ملکی سلامتی اور امن و امان

ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہبازشریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں، ریاست رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے گھنٹوں غورو خوض کے بعد اہم فیصلے کئے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست رٹ چیلنج کرنے والے دہشت گردوں کیلئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائے گی، ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی روڈ میپ معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرے گا، معاشی آزادی کے بغیر خود مختاری دباؤ میں رہتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہیں،جے یو آئی