ڈیرہ میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ،پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک :پولیو مہم کے تیسرے روز تھانہ ڈیرہ ٹائون اور تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ توصیف آباداورحسنی میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو مہم کے تیسرے روز پہلے واقعہ میں تھانہ کینٹ کی حدود میں علاقہ توصیف آباد میں پولیو ٹیم پر موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسرے واقعہ میں پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والی پولیو ٹیم پر تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود حسنی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار ریاض زخمی ہوگیا۔ مجروح کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس اور فورسزموقع پر پہنچ گئیں اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ واقعات کے بعد ضلع بھر میں سیکورٹی مزید ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں 90 فیصد ہاﺅسنگ سوسائٹیزغیر قانونی ہیں، محکمہ بلدیات