گاڑیوں میں فان گیس

بورڈ بازار گاڑیوں میں فان گیس بھرنے پر گیس سنٹر سیل

ویب ڈیسک : پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے بورڈ بازار میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں میں فان گیس بھرنے پر کائنات گیس سنٹر کو سیل کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بورڈ بازار میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جا رہی ہے جس پر انہوں نے علاقہ مجسٹریٹ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے بورڈ بازار کا معائنہ کیا۔
بورڈ بازار میں کائنات گیس سنٹر میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جا رہی تھی جس پر موقع سے مالک کو گرفتار کرتے ہوئے کائنات گیس سنٹر کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کہا کہ کائنات گیس سنٹر میں گاڑیوں میں فان گیس بھری جارہی تھی جو کہ انتہائی خطرناک ہے اور کسی بھی وقت خدانخواستہ دھماکے کا سبب بن سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار مالک کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان