صوبہ میں شدیدسردی کی نئی لہر،آج بارش کاامکان

ویب ڈیسک:موسم کی شدت میں چند روز تک کمی آنے کے بعدجمعہ کے روز صوبہ کے بالائی اور میدانی اضلاع میں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھرنیچے آگیا پاڑہ چنارمیں برف پڑنے سے درجہ حرارت منفی پانچ سینٹی گریڈ اور گرم مرطوب اضلاع میں کم از کم درجہ حرارت2سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے دیگرشمالی اضلاع میں بھی حرارت منفی چارسینٹی گریڈریکارڈکیاگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روزسے صوبہ کے مختلف اضلاع میں بارش اورپہاڑی علاقوں پربرف باری کی پیش گوئی ہے اوراتوار کے روز بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا
واضح رہے کہ جنوری کے پہلے پانچ روز کے دوران خیبر پختونخوا کے میدانی اضلاع میں درجہ حرارت معمول پر تھا اور سرد علاقوں میں بھی درجہ حرارت کم از کم پانچ سے6سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاتھالیکن گذشتہ روزسے موسم نے اچانک پینترا بدل ڈالا اور آسمان کو گہرے سفید بادلوں نے گھیر لیاتاہم فضا میںبادل کے باوجود بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شدید سردی پڑی اور گرم ترین شہروں مثلا پشاور، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی کم از کم درجہ حرارت ایک سے دو سینٹی گریڈپرآن گرا ہے گذشتہ دن ضلع دیر، چترال، سوات اور کوہستا ن میں ہلکی بارش اور برف باری بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ آج ہفتہ کے روز بھی صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا دیر، چترال، سوات ، کوہستا ن اورایبٹ آبادمیں برف باری اورپشاور، مردان، صوابی اور دیگر میدانی اضلاع میں بارش کا امکان ہے اتوارکے روز بھی موسم کی غیر یقینی صورتحال کی پیش گوئی ہے جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا کے ڈوگ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر