عمران خان کی ترقی باتوں تک

عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی، نواز شریف

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی، پاکستان کو مشکلات سے ہم ہی باہر نکالیں گے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نوازشریف نے کہا کہ عمران خان کے 4 سال کا میرے4 سال کے ساتھ مقابلہ کریں، ہمارے دورمیں کیا حالات تھے اوراس کے دورمیں کیا تھے، ہمارے دورمیں لوگ خوشحال تھے، عمران خان کی ترقی صرف باتوں کی حد تک تھی۔
نوازشریف نے مزید کہا کہ کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے اور نہ ہی کسی کا نام، پاکستان کو اپنی ذات کے گرد گھما کر ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا جس کی وجہ سے ملک آج مشکلات کا شکار ہے اور اس کو ہم ہی مسائل سے باہر نکالیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، پنجاب حکومت کے نامناسب رویہ کیخلاف کسانوں کا احتجاج کا فیصلہ