IMRAN KHAN 7

وفاقی کابینہ کا لاک ڈاون میں نرمی کا بڑا فیصلہ، تمام کاروبار کھولنے کی مشروط منظوری

اسلام آباد : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہوئی، وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا اور لاک ڈاؤن میں 9 مئی سے نرمی کی بھی منظوری دے دی گئی تاہم تمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی میں کیا جائےگا، 

وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ چاہتا ہوں لاک ڈاؤن ختم کیا جائے ، احتیاطی تدابیر پر سختی کرنا ہوگی۔ کاروبار تو کھل جائیں گے لیکن ساتھ میں ایس اوپیز پر عملدرآمد بھی کرانا ہوگا۔ کابینہ کے ارکان کی اکثریت نے وزیراعظم کی تجویز سے اتفاق کیا ۔

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر میں ہڑتال جاری، اشیائے خورد و نوش کی قلت

کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کےتحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کاجائزہ لیا گیا جبکہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی، کمرشل بجلی کے کنکشنز میں رعایت پر بات ہوئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف کی تمام ٹیکس مراعات ختم کرنےکی تجویز،مذاکرات جاری

 وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان بھی کردیا ، تمام وفاقی وزرا ،مشیر ،معاونین خصوصی اپنی تنخواہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں دیں گے۔

کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع اور پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سےمنتقلی کی منظوری دی اور کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔