سوات اے ایس آئی گرفتاری

سوات،طالب علم کے قتل میں ملوث اے ایس آئی فیض اللہ نے گرفتاری دیدی

ویب ڈیسک : مینگورہ کے پولیس تھانہ بنڑ کے اندر طالب علم عبید خان کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار اے ایس آئی فیض اللہ نے گرفتاری دے دی ہے۔ ملزم فیض اللہ نے اپنے آپ کو مینگورہ پولیس سٹیشن میں جائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) کے سامنے پیش کر دیا۔ ملزم اے ایس آئی فیض اللہ نے مبینہ طور پر بغیر کسی جرم کے طالب علم عبید خان کو گرفتار کیا اور تھانہ بنڑ لے جاکر تھانہ کے اندرگولی مار کر قتل کردیا تھا۔ ملزم کو بعد میں پولیس کے سیف ہاؤس میں رکھا گیا تھا تاہم عوامی دبائو کے نتیجے میں اس نے گرفتاری دی۔
اے ایس آئی فیض اللہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے تھانہ کانجو کے بیسمنٹ میںٹارچر سیل بھی بنا رکھا تھا جہاں میں وہ بے گناہ افراد کو رکھتا تھا۔ اے ایس آئی فیض اللہ کے پاس گاڑی نمبرAHJ867 ہوتی تھی جس میں وہ گھومتا تھا ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑی بھی مسروقہ تھی ۔ اے ایس آئی فیض اللہ کسی پولیس تھانے یا پولیس لائن میں بھی تعینات نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم