گلبہار جاوید ٹائون میں دن دیہاڑے شہری لٹ گیا’ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک : پشاورکے علاقہ جاوید ٹائون میں دن دیہاڑے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی ہے جس کی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ گلبہار کے علاقہ جاوید ٹائون میں موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح راہزن آکر شہری کو یرغمال بناتے ہیں اور ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لیتے ہیں۔
متاثرہ شخص کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے جو یونیورسٹی جانے کیلئے گھر کے سامنے کھڑا تھا کہ اچانک 2نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان پر گن تان لی اور بعد میں اسے لوٹ کر فرا رہوجاتے ہیں۔ جبکہ وہ بے بسی میں کچھ نہیں کر پاتا ۔

مزید پڑھیں:  تحصیل کبل میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، ملزم گرفتار