چوکیدار کے ہاتھوں مزدور قتل’ریلوے ٹریک سے نعش برآمد

ویب ڈیسک :تھانہ شرقی کے علاقہ میں ڈھیری فارم میں مسلح چوکیدار نے معمولی تنازعہ پردوسرے مزدور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔ تھانہ شرقی پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پہلوانان پل کے قریب ڈیر ی فارم میں پیش آیا ہے جہاں پرمدعی طاہر نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز مقتول بیت اللہ ولد سخی جان سکنہ سوات حال ڈھیری فارم پہلوانان پل اور ملزم بلال ولد سربلند خان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا
جس کے بعد چوکیدار بلال نے فائرنگ کرکے بیت اللہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورخود فرار ہوگیا۔مقتول مزدور کی عمر27سال بتائی جاتی ہے جس کا تعلق سوات سے تھا اور محنت مزدوری کیلئے پشاور میں مقیم تھا۔ مقتول کی نعش کے ایم سی منتقل کردی گئی ہے ۔ ادھر تھانہ شرقی کی حدود میں نشترہال کے قریب ریلوے ٹریک سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گمشدگیوں میں ملوث افراد کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہئے،اسلام آبادہائکورٹ