سکندرٹائون میں گیس

سکندرٹائون میں گیس ندارد، شہری کھانا پکانے سے محروم

ویب ڈیسک :پشاور سٹی کا علاقہ سکندر ٹائون میں مکین گیس کی سہولت کیلئے ترس گئے گزشتہ ایک ہفتے سوئی گیس کی بندش و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری عاجز آگئے اہالیان علاقہ کے مطابق سکندر ٹائون میں گیس ناپید ہوچکی ہے جسکی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور لوگ دفاتر بالخصوص طلبہ بغیر ناشتے کے سکولز جانے پر مجبور ہیں اسی طرح خاتون خانہ کو گھریلو امور میں بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اس سلسلے میں جب گیس حکام سے رابطہ قائم کیا جاتا ہے تو انکی طرف سے غیر تسلی بخش جواب ملتا ہے
اس تمام صورتحال میں علاقہ مکین دور جدید میں بھی کھانے پکانے کیلئے لکڑیاں جلانے اور سلنڈر بھرنے پر مجبور ہیں جبکہ اکثر لوگ باہر سے پکا پکایا کھانا اور فاسٹ فوڈ پر گزارا کررہے ہیں اہالیان علاقہ نے گورنر خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے علاقے میں گیس کا مسئلہ فوری حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق