خوشدل خان کی وزارت

خوشدل خان کی وزارت میں سرکاری ملازمت آڑے آگئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نگران وزیر خوشدل خان ملک کو سرکاری ملازمت کے باعث کابینہ سے ہٹانے کی خبریں زیرگردش ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ قانون نے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ محکمہ قانون نے رائے دی کہ خوشدل خان سرکاری ملازم ہیں اور نگران کابینہ کا حصہ نہیں ہوسکتے۔
ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ اعظم خان نے محکمہ قانون کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تھی۔ اس حوالے سے جیوٹی وی سے گفتگو میں نگران صوبائی وزیر خوشدل خان ملک کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ڈی نوٹیفائی ہونے کا علم نہیں، اسلام آباد میں چند میٹنگز کے لیے آیا ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق