نکاح رجسٹریشن فیملی پلاننگ کورس

نکاح رجسٹریشن کیلئے فیملی پلاننگ کورس لازمی قراردینے کی تجویز

ویب ڈیسک:سفیر برائے خاندانی منصوبہ بندی و آبادی اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے شادی شدہ جوڑوں کی بڑی تعداد فیملی پلاننگ کرنا چاہتی ہے لیکن انہیں اس حوالے سے پتہ ہی نہیں ہے۔گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات کی اور ان کا کہنا تھا جو جوڑے شادی کرنا چاہتے ہیں ری پروڈکٹیو ہیلتھ کورس کرنے سے انہیں ماں کی صحت اور بچوں میں وقفے کے بارے میں پتہ چلے گا۔شہزاد رائے کا کہنا تھا شادی شدہ جوڑوں کی بڑی تعداد فیملی پلاننگ کرنا چاہتی ہے
لیکن انہیں پتہ ہی نہیں ہے، ری پروڈکٹیو ہیلتھ کورس کو نکاح کی رجسٹریشن سے مشروط کر دیا جائے، یہ کورس پاپولیشن مینجمنٹ میں ایک بہت بڑا اثر ڈالے گا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا تھا میرج رجسٹریشن کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا جائے گا جہاں عمر کی تصدیق بھی ہو گی، اس سے پتہ چل سکے گا جس بچی کی شادی ہو رہی ہے اس کی عمر 18 سال ہے یا اس سے کم ہے۔طارق ملک کا کہنا تھا اس پلیٹ فارم سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ دلہا دلہن نے فیملی پلاننگ کے کورسز کیے ہوئے ہیں یا نہیں، اس کے لیے ہم کیو آر کوڈ لگا سکتے ہیں، ان دو طریقوں پر عملدرآمد کرکے ہم کم عمر کی شادی پر قابو پا سکتے ہیں اور ایجوکیشن بھی دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق