قبائلی اضلاع میں طویل لوڈشیڈنگ

قبائلی اضلاع میں طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: قبائلی اضلاع میں انتہائی قلیل وقت کیلئے بجلی کی فراہمی اور طویل وقت کیلئے بجلی بند کرنے کا مسئلہ صوبائی حکومت نے وزارت توانائی کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا صوبائی حکومت نے تمام قبائلی اضلاع میں بجلی کی موجودہ صورتحال سے متعلق جامع رپورٹ کی تیاری کا ٹاسک محکمہ داخلہ کے سپرد کردیا ۔ خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بندش کا معاملہ صوبائی حکومت اب وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھائے گا
صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ قبائلی اضلاع میں جاری لوڈشیڈنگ سے متعلق جامعرپورٹ مرتب کریں جس میں ہر ضلع اور ہر علاقے کو فراہم بجلی اور لوڈشیڈنگ کے اوقات کار کی تفصیل شامل ہو قبائلی اضلاع کو بجلی کی عدم فراہمی کا معاملہ وزارت توانائی اور ٹیسکو کے ساتھ صوبائی حکومت اٹھائے گی جبکہ گرمی سے قبل بجلی فراہمی کیلئے پلان طلب کیاجائیگا تاکہ قبائلی اضلاع کو ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ