ترقیاتی منصوبوں کوترجیح

تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دینے کی ہدایت

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ کی زیرِ صدارت ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس گزشتہ روزکمشنر آفس کانفرنس روم سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سید امتیاز حسین شاہ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی انجینئراحمد نبی سلطان، چیف انجینئر نارتھ انجنئیر محمد طارق، چیف انجینئر میگا پروجیکٹس انجینئر شہاب خان اور محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے آفیسرز شریک ہوئے۔
سی اینڈ ڈبلیو اور پی کے ایچ اے حکام نے اجلاس کو جاری منصوبوں پر پیشرفت و مسائل اور نئے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ نگران وزیر محمد علی شاہ نے صوبے کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کرتے ہوئے جاری خصوصاً تکمیل کے قریب منصوبوں کو فوقیت میں رکھنے اور لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تکمیل کے قریب منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے اور مالی وسائل کو اسی تناظر میں مختص کیا جائے۔
منصوبوں کی اہمیت کا جائزہ لیتے ہوئے نگران وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ نے صحت منصوبوں خصوصاً ہسپتالوں کی تعمیر میں پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، ایجنڈا جاری کر دیا گیا