کراچی حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،تعلق پختونخواسے ہے

ویب ڈیسک:کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے2دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق 2 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی جبکہ تیسرے کی مشکوک ہے۔ کراچی پولیس آفس پر حملہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے کیا۔ ایک دہشتگرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا۔ سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔تیسرے دہشت گرد مجید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کاتعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہیقانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مارتے ہوئے گاڑی کے مبینہ مالک کو بھینس کالونی نمبر 6 سے حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ دہشتگردوں کو ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔ دہشتگرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہے،وہ پہلے بھی دفترآچکے تھے۔
پولیس کے مطابق کے پی او پر حملے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار لارک کریں گے جبکہ ٹیم میں ڈی آئی جی ساتھ زون عرفان علی بلوچ اور ڈی آئی جی سی آئی اے محمد کریم خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی ڈی کراچی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی ڈی ایس پی راجا عمر خطاب بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل