پشاور مہنگائی

پشاور،آئے روز مہنگائی نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کے اوسان خطا کردیئے ۔ دالوں ‘سبزی اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں تاریخی مہنگائی کے باعث عوام رل گئے ہیں حکمران و انتظامیہ مہنگائی کو کم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگے ہیں جس سے عوام شدید مایوسی کا شکار نظر آنے لگے حالیہ مہنگائی کی لہر میں جہاں ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں وہیں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں شہر کے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں مالٹا 400تک فی درجن میں فروخت ہونے لگا ، مختلف قسم کے سیب 220سے 350 جبکہ کیلا فی درجن 250سے 300روپے تک فروخت ہونے لگا ۔
اسی طرح سبزیوں کی قیمتیں اور دیگر اشیا ئے خورو نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی فی کلو چالیس روپے اضافہ ہو چکا ہے جسکے ساتھ ہی زندہ مرغی کی قیمت فی کلو 455تک پہنچ چکی ہے اسکے علاوہ ریسٹورانٹس میں بھی تیار کھانوں اور فاسٹ فوڈز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہیں تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق