کراچی پولیس آفس حملہ

کراچی پولیس آفس حملہ،تیسرے خودکش بمبارکی شناخت معمہ بن گئی

ویب ڈیسک:کراچی پولیس آفس کی چوتھی منزل پر خود کو دھماکے سے اڑانے والے تیسرے دہشت گرد کی شناخت معمہ بن گئی، واقعے کو 3 روز گزر گئے لیکن تفتیشی حکام کو خودکش بمبار کی شناخت میں ابھی تک کامیابی نہیں ہوسکی۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خودکش بمبار کی شناخت کے حوالے سے میڈیا میں متضاد خبریں چل رہی تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تفیتشی حکام خودکش بمبار کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک سمیت تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں لیکن اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔
تفتیشی ذرائع بتاتے ہیں کہ خودکش بمبار کی نادرا سے بھی شناخت ممکن نہیں ہوسکی، خودکش بمبار کے غیر ملکی ہونے کے شواہد بھی نہیں ملے، خودکش بمبار کے علاوہ ہلاک دو دہشت گردوں سے جو موبائل فون ملے ہیں ان فونز کے ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے لیکن موبائل فونز کے ریکارڈ سے بھی کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار کا بائیومیٹرک بھی کرایا ہے اور نادرا سے ریکارڈ بھی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے مگر اب تک شناخت کے حوالے سے کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغوا پر پولیس افسران طلب