چارسدہ جرگہ میں گولیاں چل گئیں

چارسدہ،جرگہ میں گولیاں چل گئیں،ڈاکٹرسمیت2جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ کے نواحی علاقہ سکول کورونہ ترنگزئی میں لین دین کے تنازعہ پر جرگہ کے دوران گولیاں چل گئیں جس سے فریقین سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ سکول کورونہ ترنگزئی میں فریقین کے درمیان لین دین کے تنازعہ پر جرگہ جاری تھا اس دوران کسی بات پر فریقین ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ایک فریق سے ڈینٹل ڈاکٹر محمد سہیل ولد محمد زمین ساکن مند نی جبکہ دوسرے فریق سے عارف ولد عمر شاہ سکنہ سکول کورونہ ترنگزئی دم توڑ گیا ۔
فائرنگ سے ایک شخص مرتضیٰ شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ عمر زئی پولیس نے فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کراس ایف آئی آرز درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل