جیل بھرو تحریک کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

جیل بھرو تحریک کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے رپورٹ خیبرپختونخوا کے آئی جی کو پیش کر دی گئی، گزشتہ روز جیل بھرو تحریک میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب جیل بھرو تحریک کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش کر دی گئی۔
آئی جی خیبرپختونخوا کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 12 سو کے قریب افراد نے حصہ لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے شرکا نے شام 5 بجے سینٹرل جیل پشاور کے سامنے دھرنا دیا تاہم شام 6 بجے جیل بھرو تحریک ختم ہوگئی اور پی ٹی آئی کارکنان بغیر کسی گرفتاری کے منتشر ہوگئے۔
رپورٹ میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے گزشتہ روز ایک بھی گرفتاری نہیں ہوئی۔
اس موقع پر ریڈ زون میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ رپورٹ صوبائی پولیس چیف کو ارسال کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے ،بلاول بھٹو