عورت مارچ اجازت

عورت مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کافیصلہ، حیا مارچ کی بھی اجازت

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، عورت مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کردیئے ہیں، مارچ کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر عورت مارچ کے منتظمین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔اتوار کے روزپنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے اور 8 مارچ کوعورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، خواتین کا تحفظ کریں گے اور مارچ کو سیکیورٹی دی گے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد جیل میں خواندگی پروگرام کی تکمیل کے بعد اسناد کی تقسیم